پاکستانی بزنس مین خاور حسین کی جانب سے یو اے ای کے 53واں قومی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام

 پاکستانی بزنس مین خاور حسین کی جانب سے یو اے ای کے 53واں قومی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام

پاکستانی بزنس مین خاور حسین کی جانب سے یو اے ای کے 53واں قومی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام

دبئی پاکستانی بزنس مین خاور حسین نے متحدہ عرب امارات کے 53ویں قومی دن کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں یو اے ای میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو بھی مدعو کیا گیا۔ تقریب کے دوران ایک بڑے کیک کاٹا گیا اور خاور حسین نے یو اے ای کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے ملک کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای ان کے دل کے قریب ہے اور یہاں کی ترقی اور امن ان کے لیے قابلِ فخر ہے۔ تقریب میں شریک پاکستانی صحافیوں نے بھی یو اے ای کی قیادت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کی۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ یو اے ای ان کا دوسرا گھر ہے اور یہاں کا ماحول اور مواقع انہیں اپنائیت کا احساس دلاتے ہیں۔ یہ تقریب قومی یکجہتی اور دوستی کے جذبات کو مزید مستحکم کرنے کا باعث بنی۔

Comments

Popular posts from this blog

زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی شاندار شروعات-

سوڈان میں اخوان المسلمون: مذہب کے نام پر سیاست کا انجام

ابراہیم معاہدوں کا پہلا بڑا امتحان: ایرانی حملے اور امریکی خاموشی